ناروے سے چوہدری طارق رشیدبٹور اور منور اقبال تارڑ نے الخدمت فاؤنڈیشن ضلع گجرات کو سامان بھجوایا
   
       
کنٹینر میں استعمال شدہ کپڑے جوتے جرسیاں کھلونے اور گھریلو استعمال کی چیزیں شامل ہیں
ناروے کی معروف سماجی شخصیات چوہدری طارق رشید بٹور اور منور اقبال نے ناروے سے نئے اور استعمال شدہ کپڑے، جوتے،جرسیاں ،کھلونے اور دیگر گھریلو استعمال کی چیزیں بھجوائی ہیں۔ جو کہ الخدمت کیمپ آفس پہنچ چکی ہیں۔ اب اگلے مرحلے میں سامان کو سائز کے مطابق علیحدہ علیحدہ کیا جا رہا ہے اور سب سے پہلے جن مستحق بچیوں کی شادیاں آنے والے دنوں میں ہونا طے پائی ہیں ان کو سب سے پہلے نئے کپڑے میرٹ کی بنیاد پر دئیے جائیں گے۔ اس موقع پر حاجی غضنفر اقبال آ ف مہمند چک، چوہدری محمد انصر بٹور اور سید ضیا ء اللہ شاہ ایڈووکیٹ نے چوہدری طارق رشید بٹوراورمنور اقبال صاحب کے اس جذبے کو سراہااور ان کے اس کار خیر کے انجام دینے پر شکریہ ادا کیا۔اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ ایک ایک چیز حق دار تک پہنچائی جا ئے گی